مینگورہ، جماعت الدعوا ضلع سوات کے زیر اہتمام 14 اگست کے حوالے سے کانجوتا سوات پریس کلب تک کا ریلی نکالی گئی جس کی قیادت جماعت الدعوا کے ڈویژن صدر غازی ابو سیاف کررہے تھے ، سوات پریس کلب پہنچنے پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ضیاء الدین ، سید محمد ایڈووکیٹ اور ڈویژن صدر نے کہا ہے کہ پاکستان کو آزادی مشکل سے ملی ہے 14 اگست 1947 کو قائد اعظم محمد علی جناح نے ہندؤں اور انگریزوں سے پاکستان کو آزاد کرایا تھا ، اس آزادی میں مسلمانوں نے بے تحاشہ قربانیاں دی تھی ، پاکستان کو اسلام کے مقصد سے آزاد کیا گیا تھا اس وقت عالم کفر پاکستان کو تباہ کرنے کی کوشش میں ہے اور خانہ جنگی فرقہ واریت سے ملک کو تبا ہ کرنے کی کوشش میں ہے لیکن ہم ان کفار کے مقصد کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ، پاک فوج اور پاکستان کے عوام اپنے ملک کی حفاظت کرنا جانتے ہیں انشاء اللہ ہمارا ملک ایک دن دنیا کا بہترین ملک بن جائیگا کیونکہ ہمارے حکمرانوں اور افواج پاکستان میں یہ صلاحیت موجود ہے، انہوں نے مذید کہا کہ دنیا بھر میں جتنے بھی مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہے ایک دن ایسا آئیگا کہ ہم اپنے مسلمان بھائیوں کو اس ظلم و ستم سے آزاد کرائیں گے اور ہر 14 اگست کے دن جماعت الدعوا پر امن ریلی نکالیں گے کیونکہ اس ملک کے آزادی کیلئے ہمارے مسلمان بھائیوں نے بڑی قربانیاں دی ہے ، ہم اس مسرت دن پریہ عزم کرتے ہیں کہ پاکستان کے فلاح بہبود کیلئے تمام مسلمان اپنا کردار اداکریں گے ۔
دوسرا ریلی پرورش آرگنائزیشن قمبر کے زیر اہتمام مینگورہ میں جشن آزادی ریلی کا انعقاد کیا گیا جسکی قیادت پاکستان مسلم لیگ ن سوات کے جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فاروق نے کی جبکہ ریلی میں جماعت اسلامی سوات کے رہنما اخترعلی خان ، پرورش آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر نعیم اللہ اور دیگر عمائدین بھی موجود تھے ، ریلی میں پرورش سکول کے بچوں ، اساتذہ کرام اور عوام نے بھی موجودتھے ۔ شرکاء نے سہراب خان چوک مینگورہ سے ریلی کا آغاز کیا اور گرین چوک میں ملک کی بقاء اورسلامتی کیلئے خصوصی دعاؤ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ، ریلی کے دوران پرورش آرگنائزیشن کے بچوں نے مختلف پلے کارڈ ز اٹھارکھے تھے جس پر وطن عزیز سے محبت ، امن ، سلامتی کے خصوصی نعرے درج تھے اس دوران بچوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔
684 total views, no views today


