مینگورہ، مینگورہ کے نواحی علاقہ فضاگٹ میں سوزوکی رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ، ایک بچہ جاں بحق ، تین زخمی ، زخمیوں کو فوری طور پر سیدوہسپتال منتقل کر دیا ، تفصیلات کے مطابق فضاگٹ میں سوزوکی رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک بچہ موقع پر جاں بحق ہوا جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں
، واضح رہے کہ مینگورہ بائی پاس فضاگٹ روڈ سیدوشریف روڈ پر موٹر سائیکل والے بہت زیادہ تیز رفتاری کررہے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز حادثے رونما ہورہے ہیں ، لہٰذا ان دونوں روڈوں پر موٹر سائیکلوں پر پابندی لگایا جائے ۔
396 total views, no views today
Comments


