سوات، سوات کی برفیلی وادی مالم جبہ میں 5روزہ سنو فیسٹول کا میلہ کل12مارچ کو لگے گا ،ملک بھر سے سیاحوں نے سنو فیسٹول کی رنگارنگ تقریبات کا لطف اٹھانے سوات کا رخ کرلیا ،برف پوش وادی میں مسلسل برفباری اور سہانے موسم سے سیاح خوب لطف اندوز ہورہے ہیں تو اسکی ریزورٹ پر اسکی انگ کے گر سیکھنے میں بھی مگن ہیں ،
اس رنگارنگ تقریبات کے دوران پیراگلائیڈنگ ، ہینگ گلائیڈنگ ، ٹوبو گینگ اور ایرو ماڈلنگ جیسی برفانی تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اسکی انگ کے دلچسپ کھیل کے مقابلے بھی ہوں گے ،ڈپٹی کمشنر سوات سیدامتیازحسین شاہ اور آئی ایس پی آر کے ترجمان کرنل عقیل ملک نے مالم جبہ میں میڈیا کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سوات سنوفیسٹول کی یہ رنگارنگ تقریبات 12سے16مارچ تک جاری رہیں گی جس میں محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں ملک کے نامور گلوکار اور بینڈ شرکت کریں گے انہوں نے کہاکہ اس میلے کا تسلسل سے انعقاد ، ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بھرپور دلچسپی اور مقامی لوگوں کا جوش و جذبہ نا صرف بڑھتی ہوئی سیاحتی سرگرمیوں کی غمازی کرتا بلکہ ملاکنڈ ڈویژن میں دیر پا اور پائیدار امن کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے انہوں نے کہاکہ میلے میں بین الاقوامی و ملکی سیاحوں کی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کے لئے بھی تفریح کے بہتریں مواقع کا بندوبست کیا گیا ہے جبکہ خواتین اور بچوں کے لئے خصوصی تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ مالم جبہ جنت نظیر وادی ہے اور ملک بھر کے سیاحوں سمیت غیر ملکی سیاح بھی آکر اس وادی میں لگے میلے کی مزے لوٹ سکتے ہیں ،دوسری جانب میلے میں شرکت کے لئے ابھی سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے وادی کا رخ کرلیا ہے جو نہ صرف آسمان سے گرتے گالوں کا لطف اٹھارہے ہیں بلکہ برفیلی کھیل سکی انگ بھی سیکھنے میں مگن نظر آرہے ہیں سیاحوں کاکہنا ہے کہ سوات جیسی خوبصورت وادی کہیں نہیں سیاحوں کو اسی وادی کو ہی آنا چاہیے ۔
517 total views, 1 views today