بریکوٹ ، ہمارے کارکنوں اور لیڈران نے جانوں کی قربانیاں دیکر عوام کو امن کا تحفہ دیا ‘ ہم نے قوم سے امن کے نام پر ووٹ لیا تھا جانیں قربان کی لیکن امن قائم کیا ‘ تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے صرف اپنے چال چلن میں تبدیلی لائی ہے ‘ صحت کے ایمر جنسی کے دعو یداروں نے سوات کے ہسپتالوں سے مفت علاج بھی ختم کیا ‘ تعلیمی انقلاب کی باتیں کرنے والوں نے سوات میں 93مکتب سکولوں کا بھی خاتمہ کیا ‘ کیا یہ وہ تبدیلی ہے ۔۔؟‘ اصل تبدیلی تو ہم نے لائی تھی ‘ 9یونیورسٹیاں ،48بڑے کالج ،125ہائی سکول اور سینکڑوں پرائمری سکولز بنائے ‘ ہمارے ایکسپر یس وے کو موٹر وے بنانے والے 2سال میں صرف اس روٹ کے لئے فنڈ بھول گئے ‘ ان خیالات کا اظہارعوا می نیشنل پارٹی ضلع سوات کے صدر و سابق ایم پی اے شیر شاہ خان ،سابقہ ایم پی ائے وقار خان ،تحصیل کونسلر فضل اکبر خان ،ضلعی رہنما بالی خان ،ضلعی کلچر ل سیکرٹری عبد العلی اشنا ،بخت یار خان اور دیگر نے بریکوٹ میں رہائش گاہ فضل اکبر خان میں دہشت گردی میں شہید ہونے والے اے این پی کے کارکنان احسان اللہ خان شہید ،ظہور خان شہید ،لعل باز خان شہید اور امجد خان شہید کے برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملگری لکوالان سوات کے طرف سے ایک مشاعرے کے بھی اہتمام کیا جس میں سوات بھر کے شعراء جن میں ظفر علی اشنا ،فضل ربی پختون یا ر ،حنیف قیس ،شاکر اللہ شاکر ،نصیب ذادہ تنہا ،فضل نعیم نعیم ،حیات یوسفزئی ، غنی ملال ،فضل باچہ ملنگے ، محمد گل منصور اور دیگر نے اپنے خوبصورت کلاموں سے حا ضرین سے خوب داد وصول کیں ‘ اس موقع پر ضلعی رہنما اے این پی عدالت خان لالاجی ،امان اللہ خان ،فقیر خان اور دیگر بھی موجود تھے ‘ لوگوں کی زیادہ رش کی وجہ سے جگہ کم پڑنے سے فضل اکبر خا ن نے لوگوں سے باربار معذرت کرتے رہے ‘ اس مو قع پر مقررین نے کہا کہ ہم نے کھبی بھی اپنے اصولوں پر سواد بازی نہیں کی الیکشن میں قوم سے وعدہ کیا تھا کہ امن قائم کرینگے ‘ بھاگیں نہیں اور ہزاروں کارکنوں کی سروں کی قربانی دی ہمارے کئی اہم لیڈران شہید ہوگئے اور آج عمران خان اور دیگر لیڈران کھلے فضا میں گھوم رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج اسمبلی میں ایسے ممبران اور وزراء ہے جوکہ باقاعدہ طالبان تھے اور اسکے ساتھ ملے ہوئے تھے لیکن ہمارے کارکن شہید ہوگئے کیونکہ وہ امن چاہتے تھے ‘ ہم نے مدین سے چکدرہ تک ایکسپریس وے منظور کیا اور دو ارب روپے دیئے یہ حکومت پہلے سال بھول گیا دوسرے سال 81کلومیٹر کیا تیسرے سال اسکو موٹر وے کیا اج تک نہیں بنا ۔ہم نے صوبے میں ترقی کا جال بچھایا ہے خدارا پی ٹی ائی ممبران قوم پر رحم کریں ۔
746 total views, no views today


