بریکوٹ ، ہمارے کارکنوں اور لیڈران نے جانوں کی قربانیاں دیکر عوام کو امن کا تحفہ دیا ‘ ہم نے قوم سے امن کے نام پر ووٹ لیا تھا جانیں قربان کی لیکن امن قائم کیا ‘ تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے صرف اپنے چال چلن میں تبدیلی لائی ہے ‘ صحت کے ایمر جنسی کے دعو یداروں نے سوات کے ہسپتالوں سے مفت علاج بھی ختم کیا ‘ تعلیمی انقلاب کی باتیں کرنے والوں نے سوات میں 93مکتب سکولوں کا بھی خاتمہ کیا ‘ کیا یہ وہ تبدیلی ہے ۔۔؟‘ اصل تبدیلی تو ہم نے لائی تھی ‘ ان خیالات کا اظہارعوا می نیشنل پارٹی یو سی بریکوٹ کے تحصیل کونسلر فضل اکبر خان ،ضلعی رہنما بالی خان نے اپنے رہائش گاہ پر مشاعرے کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت لوگوں کو سہولیات دینے کے بجائے تکلیف دے رہے ہیں ‘ انہوں نے مزید کہا کہ سوات کے ہسپتالوں سے مفت علاج کا خاتمہ غریب سواتی عوام کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے انہوں نے سوات سے مکتب سکولوں کے خاتمے کو سواتی بچوں کو تعلیم کے زیور سے دور کرنے کے مترادف قرار دے دیا ‘ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں تعلیمی انقلاب برپا کیا تھا اور سوات کے ہر بچے بچے کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا تھا انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سواتی عوام کے حال پر رحم کریں ۔
740 total views, no views today


