مینگورہ، عوامی نیشنل پارٹی کے ممبرصوبائی کونسل فضل معبودبابونے کہاہے کہ اے این پی دورحکومت میں سوات میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے وہ کسی بھی دور حکومت میں نہیں ہوئے ،ہم نے بحیثیت ناظم یونین کونسل سیدوشریف عوام کی جو خدمت کی ہے وہ روزروشن کی طرح نمایاں ہیں اب کوئی اس سے چشم پوشی کریں تو اس کا مقصد ہے کہ وہ کھلی طورپر حقیقت سے منہ موڑرہے ہیں ،ایک بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے سیدوشریف میں پانچ کروڑروپے کی لاگت سے قبرستان کیلئے اراضی خریدی،گلی کوچوں کی تعمیر ومرمت سمیت واٹر سپلائی سکیمیں مکمل کی ہیں جبکہ ساتھ ساتھ عوامی فلاح وبہبودکیلئے دیگراقدامات بھی اٹھائے ہیں جس کے نتیجے میں عوامی مسائل میں کافی حد تک کمی آئی اوریہ سب کچھ کرنے کا مقصد عوام پر کوئی احسان نہیں بلکہ یہ ہماری ذمہ داری تھی جسے بدستورپورا کرتے رہیں گے،انہوں نے کہاکہ اب عوامی خدمت کا راگ الاپنے والے ہمیں بتائیں کہ وہ عوام کی کیا خدمت کررہے ہیں ،ان لوگوں نے تواپنی فلور مل چلانے کیلئے سیدوشریف کے آدھے سے زیادہ حصے کی بجلی کا لوڈایک فیڈر پر ڈال کر عوام کیلئے سخت مشکلات پید اکردی ہیں،اس کے علاوہ اگر وہ ریاستی دور کی خدمات کی بات کرتے ہیں تو اس وقت شخصی نہیں بلکہ ایک قومی حکومت تھی اوراس دورمیں ہمارے بزرگوں نے مل کر عوامی خدمت کی ہے،اب کوئی ان خدمات کو اپنے کھاتے میں ڈالنے کے دعوے کریں تو وہ الگ بات ہے،انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی اقتدارمیں ہو یا نہ ہو مگرعوامی خدمت کا سلسلہ بدستورجاری رکھے گی۔
676 total views, no views today


