سوات، انصاف ٹریڈرز یونین کو اہم اجلاس،سیکورٹی اور دیگر امور پر اہم بات چیت ہوئی،پولیس کے جانب سے سیکورٹی واپس لینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا،گزشتہ روزانصاف ٹریڈرز یونین کا اہم اجلاس زیرصدارت عثمان علی مانے منعقد ہوا ،اجلاس میں حاجی لقمان،علی رحمان،قیوم ،ناصر زرگر سمیت کثیر تعداد میں تاجروں نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے صدر عثمان علی مانے نے کہا کہ بازار میں واقع دکانوں کومحفوظ بنانے کیلئے لائحہ عمل بنارہے ہیں،ڈی پی او سوات کے احکامات پردیئے جانے والی سیکورٹی کو مینگورہ پولیس نے بغیر کسی وجوہات کی واپس لی ہے جو افسوسناک ہے حالانکہ متعلقہ ڈی ایس پی کو با ر بار دہائی بھی کراچکے ہیں،اجلاس میں دیگر امور بھی زیر بحث ائے جبکہ کئی اہم فیصلے بھی ہوئے۔
600 total views, no views today


