سوات، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو اشتہاری قرار دے دیا گیا، مسلسل پیشی سے غیر حاضر کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اپنا فیصلہ سنادیا، سات یوم کے اندر پیش نہ ہوا تو عدالت یک طرفہ کارروائی کرے گی، ذرائع کے مطابق متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کا پاک فوج کیخلاف بیان بازی کے بعد ملک کے دیگر حصوں کی طرح سوا ت میں بھی ان کیخلاف مینگورہ پولیس سٹیشن میں ایف ائی ار درج ہوئی تھی، جس پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایک اشتہار جاری کردیا ہے جس میں الطاف حسین کو متعدد بار نوٹسز جاری ہونے کے باوجود وہ عدالت پیش نہیں ہوسکے، جس کے بعد عدالت نے ان کو اشتہاری قرار دے دیا ۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے ہدایات جاری کردی ہیں کہ الطاف حسین بذات خود سات یوم کے اندر اندر عدالت یا متعلقہ تھانے میں حاضری دیں، بصورت دیکر سات یوم گزرنے کے بعد عدالت یک طرفہ فیصلہ سنائے گی
826 total views, no views today


