بریکوٹ ، تحصیل بریکوٹ میں مونسپل کمیٹی کم وسائل کے باوجود علاقے میں صفائی مہم اور ترقیاتی عمل میں ایم سی بریکوٹ کے اہلکار بڑ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ‘ سی ایم او نور شاہ علی اور انسپکٹر محمد آیاز خان علاقے کے ترقی اور خوشحالی کے لئے عوام کے ساتھ بھر پور تعاون کررہے ہیں‘گزشتہ ہفتے سے سب ڈویژن بریکوٹ کے مختلیف علاقوں میں مچھر مار سپرے مہم کا آغاز کردیا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے کیونکہ مچھروں کے کاٹنے سے مختلف علاقوں میں ملیریا اور دیگر جلدی امراض کے خطرات لا حق تھے‘جس پرمچھر مار سپرے کا عمل شروع کیا جو تیزی سے تاحال جاری ہے ‘ عوام نے سی ایم او بریکوٹ نور شاہ علی اورآیاز خان کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
628 total views, no views today
Comments


