بریکوٹ ، این ایچ اے کی ایک اور ناقص کارکردگی کا انکشاف ،بریکوٹ بازار کے نکاس اب کے نالیاں اور شولڈرز غیر معیار نکلے ۔بریکوٹ بازار میں بھاری ٹرک روڈ کنارے پارکنگ کرتے ٹرک زمین گھس گیا۔جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ٹرک کو نقصان ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق تقریباً دو سال پہلے این ایچ اے نے بریکوٹ بازار کے نکاس اب کے مسائل کے خاتمے اور پیدل چلنے والوں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے نالیاں اور شولڈرز تعمیر کئے جس پر اس وقت تقریباً ایک کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی تھی ۔ٹھیکیدار کے ناقص میٹریل اور غلط ڈائزنگ کی وجہ سے ابھی اس نالیوں میں درجنوں افراد گر کر شدید زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ان نالیوں نے وہ مقصد بھی پورا نہیں کیا جس کے لئے یہ منظور کئے گئے تھے ۔شولڈر ز کا بھی یہی حال ہے ۔بریکوٹ بازار کے تاجربرداری نے احکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ فوری طور پر اس منصوبے کا تحقیقات کرائے تاکہ دود ھ کا دود ھ پانی کا پانی ہوجائے ۔آخر کیوں قومی خزانے کے کروڑوں روپے اتنی بے دردی سے ضائع کئے جارہے ہیں ۔
604 total views, no views today


