بریکوٹ، بریکوٹ میں اوورلوڈنگ اور تیز رفتاری کا سلسلہ جاری ہے اور دن بدن اس میں اضافہ ہورہا ہے ۔ سکول طلباء کے گاڑیوں میں بھی اوورلوڈنگ کا رجحان ہے ۔کئی ٹریفک حاندثات ہوئے جس میں درجنوں کے حساب سے قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں مگر ابھی تک اس کے خلاف کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے جو کہ متعلقہ احکام کے لئے سوالیہ نشان ہیں ۔ بریکوٹ بازار سے مختلف روٹس پر چلنے والی مسافر گاڑیوں میں مسافروں کی تذلیل بر ی طرح جاری ہے ۔سوزوکی اور فلائنگ اس وقت تک اڈے میں موجود ہوتی ہیں جب تک اس گاڑی میں اوپر اور سائیڈ پر کھڑے نہ کئے ہوں ۔ٹریفک پولیس کے موجودگی میں یہ سارا عمل ہو تا ہے اور ان کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں کی جاتی جو کہ بہت افسوس کی بات ہوتی ہے ۔مختلف سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے طلباء کے گاڑیاں بھی اوورلوڈنگ کرتے نظر آتے ہیںَ ۔سکول گاڑیوں میں اوورلوڈنگ کے خاتمے پر کئی اجلاس بھی ہوئے مگر ابھی تک اس میں کوئی مثبت تبدیلی نظر نہ آئی ۔اوورلوڈنگ اور تیز رفتار کی وجہ سے بہت ٹریفک حادثات رونماۂوئے ہیں اور اب بھی حادثات کا یہ سلسلہ جاری ہے مگر افسوس کہ ابھی تک درائیوروں کو راہ راست پر لانے اور مسافروں کو سہولیات پہنچانے میں سرکاری ادارے مکمل طور پر ناکام ہیں ۔سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ فوری طور پر یہاں کے ٹریفک مسائل پر متعلقہ ادارے ایکشن لیں اور ڈرائیورو ں کے اس غیر اخلاقی اور غیر قانونی اوورلوڈنگ کا خاتمہ کرے۔
664 total views, no views today


