مینگورہ، پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما محسن کمال شریف نے کہاہے کہ سیدوشریف میں بجلی لائنیں اور فیڈرکو تقسیم کردیا گیا ہے جس سے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے جوکسی بھی صورت قابل قبول نہیں ،ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ سیدوشریف سے منتخب تحصیل کونسلر ڈاکٹرخالد محمودخالد عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہوچکاہے کیونکہ وہ سیدوشریف کے فیڈروں کو تقسیم کرنے کے ذمہ دار ہے جس سے اہلیان سیدوشریف ایک اذیت میں مبتلا ہیں ،انہوں نے کہاکہ موصوف اپنی ناکام کا اعتراف کرتے ہوئے فوری طورپر استعفیٰ دیں کیونکہ ان کے غلط اقدامات کی وجہ سے علاقے میں مسائل بڑھ رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ متعلقہ حکام سیدوشریف میں فیڈروں کا مسئلہ فوری طورپر حل کریں تاکہ وہاں پر بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ میں کمی آسکے۔
652 total views, no views today


