سوات، سیدوشریف کے بجلی فیڈر پر سیاست سے گریز کیا جائے،عوام کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام بنادینگے،سیدوشریف میں بلاجواز لوڈشیڈنگ کو مزید برداشت نہیں کرینگے،عوام مخالفین کے منفی پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں،مخالفین چار سال صبر سے کام لیں، سیدوشریف کے ضلعی کونسلر میانگل امیر زیب شہریار اور تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود خالد نے واپڈا اور شازشی عناصر کو وارننگ دیدی،یونین کونسل سیدوشریف کے ضلعی کونسلر میانگل امیرزیب شہریار اور ڈاکٹر خالد محمود خالد نے مشترکہ اخباری بیان کے جاری کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان سیدو شریف کو بجلی فیڈر کے معاملہ پر تقسیم نہ کیا جائے فیڈر پر سیاست کرنے والے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں،،سیدوشریف کے غیرت مند عوام سازشی عناصر کے حرکتوں سے واقف ہے،سیدوشریف کے حقوق پر کسی قسم کی سودا بازی نہیں ہوگی،واپڈا کسی کے اشارے پر سیدوشریف میں ناروا لوڈشیڈنگ کررہی ہے اگر واپڈا نے یونین کونسل سیدوشریف کے عوام کیساتھ ناروا رویہ ترک نہ کیاتوان کے خلاف سخت مزاحمت کرینگے۔
570 total views, no views today


