پشاور: اسپیشل پولیس یونٹ نے حاجی کیمپ اڈا کے قریب کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا جب کہ دہشت گرد کو بم سمیت گرفتار کرلیا۔ پشاور میں حاجی کیمپ اڈا کے قریب اسپیشل پولیس یونٹ کی جانب سے کارروائی کی گئی جس میں سیکیورٹی اداروں نے دہشتگرد وحیداللہ کو گرفتارکرلیا جب کہ دہشتگرد کے قبضے سے 11 کلوگرام وزنی ریموٹ کنٹرول بم برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دہشت گرد نے بم واٹرکولرکے اندررکھا تھا جس میں بارودی مواد کے علاوہ بال بیئرنگ اورپرائما کارڈ بھی استعمال کیا گیا تھا جسے بعدازاں ناکارہ بنادیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتاردہشتگرد حساس اداروں کی ٹارگٹ کلنگ اور اغوا سمیت 42 جوانوں کی شہادت میں مطلوب تھا جب کہ دہشت گرد وادی تیراہ اورباڑا میں فورسزپرحملوں میں بھی ملوث تھا۔
322 total views, no views today


