سوات، مٹہ میں فریقین کے مابین زن ،زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ،ایک شخص جا ں بحق ،خاتون سمیت تین افراد زخمی ،ہسپتال منتقل مٹہ کے علاقہ شور میں گزشتہ روز فریقین جاویدولد طور گل ،اور آمین ولد محمد شیرین کے مابین زن اور زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ہوئی جس سے فریق اول سے جاوید ولد طورگل ،جبکہ فریق دوم سے آمین اور ایک خاتون زخمی ہوگئے جبکہ فریق دوم سے آٹھارہ سال نوجوان انضمام الحق فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا زخمیوں کو فوری طبی امداد کے غرض سے سیدوشریف پولیس اسٹیشن پہنچادیا گیا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
676 total views, no views today
Comments


