سوات، سیدو گروپ آف ہسپٹلز کے گائنی وارڈ سے قیمتی سامان چوری کرنے والے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلئے ،انٹی کرپشن نے اچانک چھاپہ مارکر گاڑی کو سامان سمیت قبضہ میں لے لیا، انٹی کرپشن سوات کے سرکل افیسر عبدالحلیم نے خفیہ اطلاع پر سیدوگروپ آف ہاسپٹلز سے سامان منتقل کرنے والوں کو رنگے ہاتھوں سامان سمیت گرفتارکرلیا، سامان میں قیمتی بلڈ پریشرمشینیں ، کرسیاں، سٹریچرز، ای سی جی رول، بیسن سمیت دیگر سامان شامل ہیں، سامان کو گاڑی میں لوڈ کر لے جایاجارہا تھا ، جبکہ اسی اجازت متعلقہ ادارے سے نہیں لی گئی، پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔
844 total views, no views today
Comments


