سوات، سوات پبلک سکول کے طالبعلم واجد مرغزار وادی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا، ذرائع کے مطابق ایس پی ایس سکول و کالج کا ایک ٹور تفریح کیلئے مرغزار وادی گیا ہوا تھا، جہاں پر بجلی لائن کیساتھ اس کے ہاتھ لگ گئے، جس سے وہ بے ہوش ہوگیا، سکول انتظامیہ نے فوری طبی امدا د کیلئے بے ہوشی کی حالت میں سیدو شریف ہسپتال کے کیجولٹی وارڈ منتقل کیا ، جہاں پر وہ خالق حقیقی سے جاملا، واجد تحصیل کبل کے علاقہ گاؤں ٹال کا رہائشی ہے، اور وہ ایس پی ایس سکول میں جماعت نہم میں پڑھ رہا ہے، لاش کو ہسپتال انتظامیہ نے ورثاء کے حوالے کردی ہے، تاہم ابھی تک اس واقعہ کی ایف ائی ار کسی کیخلاف نہیں کاٹی گئی۔ واضح رہے کہ پہاڑی علاقوں میں بجلی کے سپلائن لائن نیچے ہونے کی وجہ سے اس قسم کے حادثات رونما ہوتے ہیں
744 total views, no views today


