اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ این اے 122 کے فیصلے کا تمام سیاسی جماعتوں کو احترام کرنا چاہئے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ این اے 122 ٹربیونل کے فیصلے کا تمام سیاسی جماعتوں کو احترم کرناچاہئے، این اے 122 کا فیصلہ قانونی عمل کا حصہ ہے جس پر مسلم لیگ (ن) قانون کے مطابق اپنا حق استعمال کرے گی۔
واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 122 پر الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کی درخواست پر طویل کارروائی کے بعد حلقے میں الیکشن کالعدم قرار دے کر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے جس کے بعد حلقے سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کےرہنما ایاز صادق ممبر قومی اسمبلی نہیں رہے۔
413 total views, no views today
Comments


