خوازہ خیلہ، فاطمہ جنا ح پبلک سکول اینڈ کا لج میں طالبعلم پر نارواتشدد ٗ استا نی نے لو ہے کی سلاخ ما رکر دوسری جما عت کے طا لبعلم کو زخمی کر دیا ٗ پو لیس سٹیشن خوازہ خیلہ میں رپورٹ درج ٗ مقدمہ درج کر نے پر سکول انتظا میہ نے بچے کے والدین کو دھمکیاں دیں والدین کا وزیر تعلیم اور سوات بو رڈ سے انصاف اور کا روائی کا مطا لبہ تفصیلا ت کے مطابق گز شتہ روز فا طمہ جنا ح پبلک سکول اینڈ کالج لنگر روڈ خوازہ خیلہ میں استانی نے معمولی بات پر دوسری جما عت کے طا لبعلم حیا ت علی ولد لعل بادشاہ ساکن لنگر خوازہ خیلہ کو لو ہے کی سلاخ مارکر زخمی کر دیا جس کیخلاف بچے کے والد نے سکول پر نسپل سے رابطہ کیا تو انہوں نے الٹا بچے کے والد کو دھمکیاں دیں جس پر بچے کے والد مجبور ہو کر پولیس سٹیشن خوازہ خیلہ میں روزنا مچہ رپو رٹ درج کر دی
850 total views, no views today


