بریکوٹ، جمیعت علماء اسلام علماء کرام کی جماعت ہے اس میں عوامی شمولیت وقت کا اہم ترین تقاضا ہے ۔ملک میں ہر طرف افراتفری اوربدامنی کا سماں ہے ۔سوات اب بھی جے یو آئی کا گڑھ ہے بلدیاتی الیکشن میں ہم نے بہت کم ووٹوں سے مختلف علاقوں میں ہار گئے ہیں ۔پارٹی کو مذید مستحکم بنانے کے لئے فوری طور پر وولیج کونسل کی سطح سے لے کر تحصیل تک تنظیموں کو تشکیل دیا جائے اور تحصیل تنظیم ماہ میں ضرور دو مرتبہ اجلاس بلائیں اور علاقے کے مسائل میں پارٹی کارکن بھر پور دلچسپی لیں ۔گذشتہ روز جے یو آئی کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ضلعی امیر اور سابق وزیر لائیوسٹاک قاری محمود،ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی اسحاق زاہد،ضلعی پریس سیکرٹری و سابق نائب ناظم یوسی غالیگے شاہی نواب باچہ ،بریکوٹ امیر فضل واحد ،جی ایس بریکوٹ سید علی ،اسرار محمد ،دلبر خان ،فضل محمد گورتئی ،مفتی نوراسلام ،نورالوہاب ،مفتی خلفت اللہ ،نجم الدین سبحانی کے علاوہ دیگر اہم عہدیداروں سے خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ تحصیل بریکوٹ میں پارٹی مستحکم ہے مگر اس کو مذید تقویت دینے کے لئے پارٹی عہدیداران مذید محنت کر کے علاقے کے عوام کو پارٹی کے منشور سے اگاہ کریں ۔جے یو آئی اس ملک کو اسلامی ریاست بنا سکتی ہے اور اس میں ہماری قوم کی بقاء ہے۔انہوں نے پی پی پی اور پی ٹی آئی پر الزام لگاتے ہوئے کہاکہ وہ آئین میں تبدیلی کرکے صدر و وزیر اعظم پاکستان کے لئے مسلمان ہونا لازمی نہیں جوکہ قادیانی کو راہ ہموار کررہے ہیں مگر ہمارے ہوتے ہوئے وہ اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔مزید براں انہوں نے کہاکہ ملک کی یہ واحد جماعت ہے جو کہ ملک میں تیرہ ہزار مدرسوں کو چلا رہے ہیں اور بیرونی ملک کے مدرسے اس کے علاوہ ہیں
749 total views, no views today


