مینگورہ، قومی وطن پارٹی پی کے ستاسی کے چیئرمین موسیٰ خان کی وفات پر پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو نے دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے گذشتہ روز دیگر عہدیداروں کے ہمراہ مرحوم کی رہائش گاہ پرجاکر ان کے غمزدہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا اورکہا کہ مرحوم موسیٰ خان نے پارٹی اورعوام کیلئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں جن کی وفات سے ایک خلا پیداہوگیا ہے مگر وہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے جبکہ قومی وطن پارٹی کی قیادت اور کارکن ان کے خاندان کے ساتھ اس بڑے غم میں برابر کے شریک ہیں،اس موقع پر وائس زونل چیئرمین سرنزیب خان،شانگلہ کے چیئرمین متوکل خان ایڈووکیٹ،پی کے ستاسی کے جنرل سیکرٹری سعودخان ایڈووکیٹ ،ضلعی ترجمان بہرام خان عثمان خیل،حاجی نثار اورپارٹی کے دیگرعہدیدارو بھی ان کے ہمراہ تھے۔
692 total views, no views today


