بریکوٹ، وارڈ شموزئی وولیج کونسل گمکوٹ کے نومنتخب چیئرمین کرنٹ لگنے سے جاں بحق،تشوشناک حالات میں سول ہسپتال بریکوٹ پہنچایاگیامگر جانبر نہ ہو سکا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نومنتخب چیئرمین کمین خان ولد دوا خان اپنے ذاتی ٹیوب ویل میں مرمتی کام کررہا تھا کہ بجلی کے کرنٹ کا شکار ہوگیا۔ اس کے اس ناگہانی موت پر علاقے میں غم کا سماں تھا ۔بعد میں اسے اپنے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا اور اس کے نماز جنازے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔
764 total views, no views today
Comments


