کالام،پہلا’’ روشن پاکستان‘‘ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ رنگینیوٍں کے ساتھ بیوں وادی کے گراؤنڈ میں اختتام پزیر ہوا۔ فائنل میچ مقامی دو ٹیموں ٹاپ شاہین اور ٹاپ ٹائیگر زکے مابین کھیلی گئی۔ ٹاپ شاہین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ چودہ اوورز میں ایک سو دس رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ ٹاپ ٹائیگرز ایک سو دس کا پہاڑ سر نہ کرسکی اور ٹاپ شاہین کے سامنے ساٹھ زنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔جس میں ونر ٹیم کی جانب سے جلاد شاہین نے چار وکٹ گراکر مین آف دی میچ قرار پائے۔جیتے والی ٹیم اور نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں مقامی عمائدین اور جنرل کونسلرملک محمد یاسین نے ٹرافیاں تقسیم کئے۔میچ کے دوران بال ٹو بال کمنٹری کے فرائض صحافی فضل غنی نے سر انجام دی جس پر انہیں ٹرافی سے نوازا گیا۔ کھیل کے دوران شائقین کا جذبہ دیدنی تھا۔ علاقہ مشران نے اپنے خطاب میں بتایا کہ کھیل صحت کے لئے جبکہ صحت تعلیم کے لئے لازمی ہے اس لئے حکومت کو چاہئے کہ علاقے میں کھیلوں کے میدان تعمیر کئے جائیں تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع میسر ہو۔
رپورٹ فضل غنی نمائندہ کالام
808 total views, no views today


