سوات، گاؤں سیرسینئی میں چورگروہ سرگرم، چوریوں کو روکنے کیلئے مقامی لوگوں کو رات گیارہ بجے کے بعد باہر نکلنے پر پابندی عائد،اس سلسلے میں ایک بڑا اجتماع ضلع کونسلر ریاض کے حجرے میں ہوا جس میں کثیر تعداد میں ویلج کونسلرز، یوتھ کونسلرز، عمائدین علاقہ نے شرکت کی، اس موقع پر یہ مفتقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ گاؤں کے عوام رات گیارہ بجے کے بعد گھروں سے باہر نہ نکلیں، جس کسی بھی شخص کو ایمرجنسی ہو ں تو مقامی کونسلرز ، ضلعی کونسلرز کسیاتھ رابطہ کرنے کے بعد باہر نکلیں اور اپنے ساتھ بڑا ٹارچ میں ساتھ لیں تاکہ پہچان ہو سکے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی کونسلر ریاض خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، اور پولیس ڈکیت گروہ کیخلاف فوری ایکشن لیں تاکہ یہ ناسور علاقہ سے ختم ہو سکیں اور لوگ ارام کی نیند سو سکیں، انہوں نے کہا کہ جو بھی شخص رات گھر کے اندر گھسنے کی کوشش اس پر فائرنگ کی جائے ، جبکہ بے فائرنگ سے اجتناب کیا جائے ۔
716 total views, no views today


