سوات، تحصیل کبل میں ایک ہفتہ سے چوریوں کی دلیرانہ واردات ، بیس سے تیس افراد گروپ کی شکل میں گھروں کو لوٹ رہے ہیں، پولیس اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بن بیٹھے ہیں، مقامی لوگوں کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ سیرسینئی میں گزشتہ ایک ہفتہ سے منظم گروہ گھروں کو لوٹنے میں مصروف ہیں، اب تک چھ سے زائد گھروں کو لوٹا جا چکا ہے، جن سے قیمتی زیوارات ، نقدی، اور دیگر سامان چوری کیا گیا ہے، مقامی لوگوں کے مطابق ڈکیت گروہ کی تعداد بیس سے تیس افراد پر مشتمل ہے،
اور وہ گروپ کی شکل میں گھومتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کئی مرتبہ ان پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ہیں، لیکن وہ کسی کے قابو نہیں ائے ، انہوں نے کہا کہ مقامی پولیس ، سیکورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کو اگاہ کیا جا چکا ہے، لیکن ابھی تک کسی نے چوریوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس نہیں لیا ہے، ضلعی انتظامیہ اور پولیس خاموش تماشائی بن بیٹھے ہیں، انہوں نے کہا کہ لوگوں کے ساتھ گھروں میں اسلحہ نہ ہونے کی وجہ سے ڈکیت گروہ بغیر کسی خوف وخطر کے لوگوں کو لوٹ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ گاؤں کے لوگ اپنی مدد اپ کے تحت گھروں کے چھتوں پر بیٹھ کر چوکیداری کررہے ہیں، مقامی لوگوں نے حکومت ، ضلعی انتظامیہ، سیکورٹی فورسز، پولیس سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈکیت گروہ کیخلاف سخت کارروائی کرے تاکہ لوگوں کی جان ومال محفوظ ہو ں۔
316 total views, no views today


