سوات، سپل بانڈئی میں پک اپ ڈاٹسن گہری کھائی میں جاگری ،پانچ سالہ بچی جاں بحق ،چودہ افراد زخمی،پولیس سٹیشن سیدوشریف کے مطابق مینگورہ شہر سے اٹھ کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع سپل بانڈئی مشین اباد میں پک اپ ڈاٹسن نمبرپی ایس ایس 174جوکہ سواریوں سے بھری ہوئے تھی مینگورہ کے طرف آرہاتھا کہ ڈرائیور ایوب سکنہ مرغزار سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جسکی نتیجے میں ایک پانچ سالہ بچی ملائیکہ جاوید جا ں بحق ہوگئی ،جبکہ عمران سکنہ میرہ گئی، غنی سبحان،سردار حسین ساکنان پلئی مالاکنڈ ، عثمان سکنہ گل بانڈئی ،امین خان سکنہ مرغزار،ولی رحمن سکنہ گل بانڈئی ،خورشید سکنہ گل بانڈئی،محمد رحمن سکنہ مرغزار،بلا سکنہ گل بانڈئی،رحمن علی سکنہ گل بانڈئی،انور علی سکنہ گل بانڈئی، واجد سکنہ گل بانڈئی زخمی ہوگئے ،جنکو طبی علاج کیلئے سنٹرل ہسپتال کے کیجولٹی وارڈ منتقل کیاگیا ،زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی
520 total views, no views today


