سوات،عوامی نیشنل پارٹی سوات کے پارلیمانی بورڈ نے امیدواروں کے حوالے سے فیصلوں کی منظوری دیدی ، ضلعی نائب نظامت کیلئے عبدالجبار خان اور تحصیل بابوزئی کے نظامت کیلئے اکرام خان کی نامزدگی کی توثیق کردی گئی ، پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں مقامی حکومتوں کے قیام کے حوالے سے تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی گئی ، تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی سوات کے پارلیمانی بورڈ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت چےئرمین شیر شاہ خان منعقد ہوا ، اجلاس میں اے این پی صوبہ خیبرپختونخوا کے نائب صدر محمد ایوب خان اشاڑی ، رحمت علی خان خواجہ محمدخان ، ابراہیم دیولئی ، محمود خان ، اکرام خان ، عبداللہ یوسفزئی ، خورشید خان ، سلطان علی خان ، فیاض خان ، صبور خان ، حسین علی خان ، عدالت خان ، نواب عالم خان ، خورشید خان باغ ڈھیرئ اور دیگر نے شرکت کی ، اجلاس کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے ضلعی پریس سیکرٹری عبداللہ یوسفزئی نے کہاکہ آج ہونیوالے اجلاس میں پارلیمانی بورڈ نے ضلعی نائب نظامت کیلئے عبدالجبار خان اور تحصیل بابوزئی کے نظامت کے لئے اکرام خان کی نامزدگی کی توثیق کردی ہے اور فیصلوں کی منظوری بھی دیدی گئی ہے انہوں نے کہاکہ اجلاس میں سوات میں مقامی حکومتوں کے قیام کے حوالے سے بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔
772 total views, no views today


