سوات، سوات سمیت پورے ملاکنڈڈویژن میں زلزلے کے ہلکی جھٹکے محسوس کئے گئے ، لوگوں میں خوف وہراس، محکمہ موسمیات کے مطابق سوات سمیت ملاکنڈڈویژن کے سات اضلاع میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلے کی شدت 2۔4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا، ضلعی انتظامیہ اور کمشنر ملاکنڈڈویژن کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
618 total views, no views today
Comments


