سوات،سوات میں اسمان پر کالے بادل چھا گئے ، تیز ہواؤں کیساتھ وقفے وقفے سے موسلادھار بارش شروع، موسم میں خوشگوار تبدیلی، حسب روایت بجلی بند، محکمہ موسمیات کے مطابق سوات سمیت ملاکنڈڈویژن کے بالائی علاقوں میں تیز بارش اور ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ضلع سوات میں عصر کے وقت اسمان پر کالے بادل چھاگئے ، جبکہ تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے، تیز ہواؤں کیساتھ وقفے وقفے سے تیز بارش کی وجہ سے موسم میں خوشگوار تبدیلی اگئی ہے اور موسم قدرے سرد ہو گیا ہے، محکمہ واپڈا نے حسب روایت اسمان پر کالے بادل دیکھتے ہی بجلی کی سپلائی بند کردی ہے۔
604 total views, no views today
Comments


