سوات،اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اشفاق خان نے مینگورہ شہر کے مختلف بازاروں کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حامد علی اور سی ایم او مینگورہ نثار خان یوسفرئی بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں نے متعدد مقامات پر ناجائز تجاوزات فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دکاندار شہر کی خوبصورتی بحال رکھنے اور لوگوں کی مشکلات ختم کرنے کے لیے تجاوزات کا خاتمہ کر یں
بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی انہوں نے متعدد دکانداروں کو ناجائز تجاوزات رکھنے پر سخت تنبیہ کی انہوں نے بعض تجاوزاتی اشیاء کو ضبط کیا جبکہ بعض دکانوں کے سامنے رکھی گئی اشیاء دکانوں کے اندر رکھنے کو یقینی بنایا او ر ہدایت کی کہ آئندہ یہ تجاوزات دوبارہ باہر رکھی گئی تو ان دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اے سی بابوزئی نے نشاط چوک ،جی ٹی روڈ،سہراب چوک،نیو روڈ،گڑھ منڈی اور دیگر بازاروں سے تجاوزات ہٹائیں ۔
442 total views, no views today


