اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے ایاز صادق کو ضمنی الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نوازشریف سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال، الیکشن ٹربیونل کے فیصلے اورضمنی انتخاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا
جب کہ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے ایاز صادق کو ہدایت کی کہ وہ این اے 122 میں عوام کی عدالت میں جائیں اورضمنی الیکشن کے لئے بھرپور تیاری کریں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوامی عدالت کے سلسلے میں پارٹی ان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی اور حلقے میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کی جائیں۔
342 total views, no views today
Comments


