اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹریبونلز کے ججز کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے سے الیکشن کمیشن کی (ن) لیگ کے لئے جانبداری ظاہر ہو گئی ہے۔ عمران خان کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ جسٹس کاظم ملک نے (ن) لیگ کے حق میں 30 فیصلے دیئے تو وہ الیکشن کمیشن کے لئے قابل قبول تھے لیکن جسٹس کاظم ملک اور جسٹس رانا زاہد کے حکومت مخالف فیصلوں کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے ان کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنا انتہائی افسوسناک اور جانبدارانہ فیصلہ ہے۔
عمران خان نے بلوچ رہنما برہمداخ بگٹی کی جانب سے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاق کے پاس معاملات کو طاقت کے بجائے بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا بہترین موقع ہے۔
544 total views, no views today


