سوات، شگئی سیدو شریف میں امن برائے نئی نسل کے تحت مقامی بچوں کے درمیان کرکٹ اور پینٹنگ مقابلے شروع، نئی نسل سے کھلونا اسلحہ لینا اور امن کے طرف راغب کرنامیرا مشن ہے سماجی کارکن نیلم چٹان، سیدو شریف کے علاقے شگئی میں مقامی سماجی کاکن نیلم چٹان کے سربراہی میں مقامی بچوں کے درمیاں صحت مند تفریح اور امن کے فروغ کے لئے کرکٹ اور پینٹنگ کے مقابلے شروع ہوئے
، پہلے دن بیلو کرکٹ کلب اور گرین کرکٹ کلب کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا، اس طرح درجنوں بچوں نے پینٹنگ کے مقابلوں میں حصہ لیا، اس موقع پر مقامی سماجی کارکن نیلم چٹان نے میڈیاکے نمائندوں کوبتایاکہ سال 2011سے وہ امن برائے نئی نسل کی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہے اور موجودہ سرگرمیاں اس کا حصہ جس کے تحت ہم نے اپنے ذاتی پلاٹ میں بچوں کے لئے کرکٹ گراونڈ بنایا اور بچوں کے ساتھ مل کراس کو مقابلوں کے لئے تیارکیاکیونکہ سیدوشریف میں چھوٹے بچوں کے لئے کوئی سرکاری کھیلوں کامیدان موجود ہی نہیں اس طرح جوبچے کھیل میں دلچسپی نہیں لیتے ان کے لئے پینٹنگ کے مقابلے منعقد کئے تاکہ ان کو اسلحہ کھلونوں سے دور رکھاجاسکیں، اس سلسلے میں ہم تمام بچوں کو مناسب انعامات دینگے تاکہ ان کے حوصلہ افزائی ہوسکیں، علاوہ ازیں ہم نے بچوں کو مختلف جرائم اور خراب لوگوں سے بچانے کے لئے ان کے والدین اور خاص کر ان کے ماؤں میں آگاہی مہم شروع کردی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظررکھیں اور ان کو خراب لوگوں سے بچائیں انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے علاقے کے بچوں کو صحت مند تفریح اور امن کی افادیت کی اشد ضروت ہے اور اس سلسلے میں ہم معاشرے کے تمام اچھے لوگوں سے تعاون کے طلب گارہے۔
682 total views, no views today


