مینگورہ، عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی تر جمان عبداللہ یو سفزئی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گرینڈ الائنس میں موجود عوامی نیشنل پارٹی، جماعت علماء اسلام ، پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ (ن )، قومی وطن پارٹی اور جماعت اسلامی کے طرف سے تحصیل بابوزی کے لئے عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد اُمیدوار برائے تحصیل نظامت اکرام خان اور جے یو آئی کے نامزد اُمیدوار برائے تحصیل نائب نظامت فضل حمید خان کے حمایت کا اعلان کر دیا،گرینڈ الائنس کے تمام پارٹیوں نے اپنے اپنے کونسلروں کو ھدایات جاری کی کہ وہ اِن نامزد اُمیدوارں کے حق میں اپنا ووٹ اور رائے کا استعمال کریں، گرینڈ الائنس کے ضلعی رہنماؤں نے کہا کہ سوات میں یہ اتحاد سوات کے عظیم تر مفاد کے خاطر اور سوات کے تعمیر و ترقی میں و جود میں آیا ہے،اور انشاء للہ ضلعی اور پانچ تحصیلوں میں یہ اتحاد اپنے اکثریت باآسانی ثابت کرینگے۔
694 total views, no views today


