سوات، سوات کے عوام کو واپڈا کے طرف سے تحفہ،بجلی نہ ہونے کے باوجود ہزاروں کے بل بھیج دیئے،صارفین بلوں کو دیکھ کر چکرا گئے،ممبران اسمبلی اور سیاسی رہنماؤں کی خاموشی نے عوام کو مزید اگ بگولہ کردیا،ہزاروں روپے کی بل بجھوا کر واپڈا نے غریب عوام کے ساتھ ظلم کی انتہاء کردی ہے،کئی لوگوں نے واپڈا کے ظلم کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا، سوات کے عوام جو بنیادی سہولیات زندگی سے تو محروم ہے اب واپڈا کے نشانہ پر اگئے ہیں،ضلع بھر میں بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کے باوجود محکمہ نے صارفین کو ہزاروں روپے کے بلز بمعہ ٹیکس بجھوا کر سب کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے لوگوں میں چہ مگوئیاں ہورہی ہے کہ ضلع بھر میں اٹھارہ گھنٹوں سے زیادہ لوڈشیڈنگ کے باوجود ہزاروں روپے کے بلز بجھوانا سیاسی سازش یا واپڈا کی نااہلی ہے،لوگوں میں ان دنوں یہ بات عام ہے کہ وفاقی اداروں کا نگران جس کا تعلق شانگلہ سے ہے پچھلے چودہ سالوں سے سوات میں سیاست کی دکان چمکا رہا ہے مگر سوات کے عوام نے ہمیشہ اس کو رد کیا جس کی سزا وہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں استعمال کرکے دے رہا ہے اور باقاعدہ طور پر واپڈا کو ایسا کرنے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ زیادہ تر لوگ اسے واپڈا کے بدمعاشی اور نااہلی قرار دے رہے ہیں ،اوڈیگرام کے رہائشی اصغر علی نے میڈیا کے نمائندوں کو بل دکھاتے ہوئے کہا کہ ایک ہزار روپے کرایہ کے مکان کا دیتے ہیں اور بجلی انتہائی کم استعمال کرتے ہیں مگر اس کے باوجود اٹھ ہزار روپے بل دیکھ کر چکرا گیا ہو کیونکہ سات ہزار روپے میری سارے تنخواہ ہے ،ایک اور شخص حسن علی کا کہنا ہے کہ واپڈا کا رمضان المبارک سے شروع ہونے ظلم کا سلسلہ تاحال جاری ہے ایک طرف بغیر کسی وجوہات کے گھنٹوں بجلی بند ہوتی ہے دوسری طرف ہزاروں کو بل بجھوا کر لوگوں کو خودکشیوں پر مجبور کررہے ہیں حکومت فوری طور پر واپڈا کے جانب سے ہزاروں روپے بل بجھوانے کے بارے میں تحقیقات کرکے لوگوں مشکلات کم کرے۔
694 total views, no views today


