سوات ، سوات کی تحصیل بابوزئ میں حکومت سازی کے حوالے سے چھ فریقی اتحاد سوات میں شامل سیاسی جماعتوں کے قائدین کا ایک اہم اجلاس سیدو شریف میں منعقد ہوا اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے ابراہیم دیولئی ، خواجہ محمد خان ، عبداللہ یوسفزئ ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر شمشیر علی خان ایڈوکیٹ ، اقبال حسین بالے ، ریاض ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر پرنس فضل الرحمن ،
جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا فضل سبحان ، حافظ اسرار احمد ، جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر قاری محمود ، جنرل سیکرٹری اسحاق زاہد ، سید حبیب علی شاہ ، قومی وطن پارٹی کے شاہ دوران خان ، شوکت علی خان ، پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر قیموس خان ، جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فاروق ، قوی خان ایڈوکیٹ کے علاوہ ان اتحادی جماعتوں کے منتخب تحصیل کونسلروں اکرام خان ، عبدالکریم ، اختر خان ، گوہر علی ، یوسف علی ، شوکت علی ، بونیرے ، عمر ربی ، بخت منیر ، فضل حمید اور مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والی خواتین کونسلروں نے بھی شرکت کی اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے منتخب اور مخصوص نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والے 15 تحصیل کونسلر اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اس موقع پر اتحادی جماعتوں میں شامل مقامی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چھ فریقی اتحاد مضبوط خطوط پر قائم ہے اور اتحاد میں شامل تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ ضلعی اور تحصیلوں کی سطح پر قائم ہونے والی حکومتوں کے حوالے سے مکمل تعاون اور ہم آہنگی کا اظہار کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تحصیل بابوزئ میں اتحادی جماعتوں کی طرف سے اے این پی کے تحصیل کونسلر اکرام خان نامزد کردہ اُمیدوار ہے اور اتحادی جماعتوں کے منتخب تحصیل کونسلرز اس بات کا پابند ہے کہ وہ اپنا ووٹ اور رائے اکرام خان کے حق میں استعمال کرینگے ۔
343 total views, no views today


