کبل، پی ٹی آئی کی دو سالہ کارکردگی سابقہ تمام ادوار پر بھاری ہے منسٹر فار ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے خطیر رقم خرچ کرکے ترقیاتی کاموں کے ذریعے یونین کونسل دیولئی کو ماڈل بنانے کا تہیہ کررکھا ہے کمیشن کا خاتمہ کرکے عوام کا پیسہ سو فیصد عوام پر خرچ ہو رہاہے ترقیاتی فنڈز کے منصفانہ اور مساوی تقسیم کے بدولت لوگوں کا پی ٹی آئی حکومت پر اعتماد مزید پختہ ہوگیا ہے آنے ولا دور بھی پی ٹی آئی کاہے پانچ سالہ دور اقتدار پورا کرنے کے بعد کوئی مسلہ باقی نہیں رہے گا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل دیولئی کے صدر محمد رسول خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے بہترین پالیسیوں کے بدولت جملہ عوامی مسائل برق رفتاری سے حل ہو رہے ہیں خصوصا منسٹر فار ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی عوامی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امجد علی نے اپنے دور اقتدار کے مختصر عرصہ میں 22 لاکھ روپے کے تین واٹر سپلائی سکیمیں ،42لاکھ روپے کی لاگت سے دربار ڈھیرئی ٹیوب کے لئے سولر سسٹم، گرلز ہائی سکول کا قیام،ڈیڑھ کروڑ روپے لاگت سے گلی کوچوں کی تعمیر و مرمت،ٹرانسفارمرز مرمت کے لئے ورکشاپ کا قیام، کالاکلے تا ٹال سڑک کے لئے 18کروڑ روپے جیسے خطیر رقم کی منظوری سمیت دیگر ان گنت منصوبوں کے بدولت یوسی دیولئی کو ماڈل بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے اسی وجہ سے عوام نے ہر موڑ پر ڈاکٹر امجد علی کے شانہ بشانہ رہنے کا مصمم ارادہ کررکھا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سابقہ ادوار کی طرح انفرادی طور پر مالی تقسیم کے بجائے اجتماعی عوامی مسائل حل کرنے کے لئے بہترین حکمت عملی وضع کردی ہے جہاں پر ترقیاتی کاموں سے کمیشن کا خاتمہ کرکے عوام کا پیسہ سو فیصد عوام پر خرچ کیا جارہاہے انہوں نے واضح کیا کہ بہترین پالیسیوں اور ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے بدولت 65سالہ عوامی محرومیوں کا ازالہ ہورہا ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ آنے والا دور بھی پاکستان تحریک انصاف کاہے ۔
662 total views, no views today


