چارباغ، چارباغ میں ولیج کو نسل اور تحصیل کونسل خواتین سمیت 79نو منتخب ممبران نے حلف اُٹھا لیا ، حلف ریٹرننگ آفسر عمران حسین رانجھا نے لیا ، گزشتہ روزسوات کے علاقہ چارباغ میں ریٹر ننگ آفسر کے دفتر میں حلف برداری کیلئے ایک پر قار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تما م ولیج کونسل اور تحصیل کونسل ممبران نے باقاعدہ طور پر حلف اٹھا لیا ہے جس میں تحصیل کونسل کے نو ممبران ،چھ ولیج کونسل کے خواتین سمیت70نو منتخب ممبران شامل تھے واضح رہے کہ تحصیل چارباغ کیلئے ناظم اور نائب ناظم کا انتخاب آج ہوگا جس کیلئے کا غذات نامزدگی ایک بجے تک جمع کرائے جاینگے کا غزات کی جانچ پڑتال بھی کی جائیگی جبکہ ایک بجے کے بعد تحصیل چاربا غ کیلئے ناظم اور نائب ناظم کا انتخاب کیا جائے گا تحصیل چارباغ ناظم کیلئے نوید جمعیت علما ء اسلام سے متوقع اُمیدوار نامزد ہوگا،جبکہ مسلم لیگ (ن) سے نائب ناظم محمد جاوید کو اُمیدوارنامزد کردیا گیا ہے ریٹرننگ آفسر عمران حسین رانجھا نے نو منتخب ممبران پر واضح کر دیا کہ وقت کی پابندی ضرور کیا جائے اور اپنی کاغذات کو بھی ٹائم پر جمع کیا جائے الیکشن کمیشن کے تمام رولز کو یقینی بنانے کی کوشش کریں تاکہ ہر کام قانون کی مطابق کیا جائے ۔
676 total views, no views today


