بریکوٹ، صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح تحصیل بریکوٹ میں بھی بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ممبران کی حلف برداری ہوئی ۔یہ پروقار تقریب گورنمنٹ ڈگری کالج بریکوٹ میں منعقد ہوئی اس تقریب میں آر او محمد عمیر،اراومحمد فہیم خان،اے ار او گران بادشاہ،سی ایم او نورشاہ علی،تھانہ غالیگے کے ایڈیشنل ایس ایچ او مومین خان،بریکوٹ چوکی انچارج اکبرحسین ،بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں کے علاوہ معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔حلف برداری تقریب میں تحصیل بریکوٹ کے پانچ وارڈوں کے 201ممبران میں 196ممبران نے حلف اے اراومحمد عمیراور محمد فہیم سے حلف لیا۔پانچ ممبران جن میں ایک خاتون اور چارمرد ممبران اس حلف برادری سے غیر حاضر رہے ۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ار او محمد عمیر نے کہا کہ حلف اللہ تعالی سے وعدہ اور عہد کرنا ہوتا ہے ہمیں امید ہے کہ اس بلدیاتی نظام میں علاقے کے عوام کی بھر پور خدمت کرنا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا بلدیاتی الیکشن کا مقصد یہی ہے کہ وہ نچلی سطح پر علاقے کے مسائل حل کریں ۔بعد میں نومنخب ممبران نے بریکوٹ انتظامیہ کی طرف سے بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس بہترین انتظامات کی طرح مستقبل میں بھی بریکوٹ انتظامیہ ہمارے ساتھ علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں ہمارے ساتھ دے گا۔
618 total views, no views today


