سوات،ضلع سوا ت میں ضلعی ناظم اور تحصیل ناظمین کے انتخابات کا اخر ی مرحلہ بھی مکمل ہو گیا ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی کونسلر ضلع سوات کا ناظم منتخب ہوگیا، ن لیگ کے امیدوار محمد علی شاہ کو 99 ووٹوں میں سے62 ووٹ ملے جبکہ نائب ناظم عبدالجبار خان کو بھی 62 ووٹ ملے جس کے بعد دونوں ناظم اور نائب ناظم منتخب ہوگئے ، ان کے مقابلے میں پی ٹی ائی کے امیدوار علی خان ضلعی ناظم اور محمد زیب ضلعی نائب ناظم کو 37 ووٹ ملے، اسی طرح تحصیل بابوزئی میں اے این پی کے اکرام خان اور جے یوائی کے فضل حمید خان نائب ناظم بن گئے ، تحصیل بریکوٹ میں پی ٹی ائی کے گوہر خان تحصیل ناظم جبکہ پی ٹی ائی کے عزت مند نائب ناظم بلامقابلہ منتخب ہوگئے ، تحصیل کبل میں جماعت اسلامی کے حاجی رحمت ناظم جبکہ ن لیگ کے انجنیئر حنیف خان نائب ناظم اسی طرح تحصیل مٹہ میں پی ٹی ائی کے عبداللہ ناظم جبکہ پی ٹی ائی کے محمد حکیم نائب ناظم بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ، اسی طرح تحصیل بحرین میں جماعت اسلامی کے حبیب اللہ ناظم اور قاری شعیب نائب ناظم منتخب ہوگئے ، تحصیل خوازہ خیلہ میں ن لیگ کے امیدوار عثمان علی تحصیل ناظم جبکہ ن لیگ کے شیر اکبر خان نائب ناظم منتخب ، تحصیل چارباغ میں جے یو ائی کے نوید خان تحصیل ناظم جبکہ پی ایم ایل ن کے محمد جاوید نائب ناظم منتخب ہوگئے ، ضلع سوا ت کے سات تحصیلوں میں اکثریت حکومت ن لیگ نے قائم کردی ہے، تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنر ز نے ناظمین اور نائب ناظمین سے حلف لیا، جبکہ ڈسٹرکٹ ناظم اور نائب ناظم کی حلف برداری تقریب ودودیہ ہال میں منعقد ہوئی جہاں پر ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر نے ضلعی ناظم اور نائب ناظم سے حلف لیا ضلع نظامت کے علاوہ تحصیلوں کی سطح پر امیدواروں کا چناؤ متفقہ طور پر کیا گیا
810 total views, no views today


