خوازہ خیلہ، پاکستان مسلم لیگ (ن )نے تحصیل خوازہ خیلہ نائب نظامت کیلئے اپنا امیدوار منتخب کرکے جمعیت کے ساتھ دھوکا کیا ہے ، ہنگامی پریس کانفرنس اتحاد کے باوجود پی ایم ایل ن نے تاریخ ساز دھوکا کرکے سیاست کو بد نام کردیا ، آخری لمحات میں PMLN نے اپنا فیصلہ تبدیل کرکے جمعیت علماء اسلام کے خلاف اپنا امیدوار کامیاب بنا دیا ،امیر مقام اینڈ کمپنی کا سیاست کا بنیاد دھوکا اور جھوٹ پر مبنی ہے تحریری یاداشت کے باوجود JUI کو تحصیل خوازہ خیلہ کے نائب نظامت نہ دینے کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ تفصیلا ت کے مطابق جمعیت علما ء ۔،سلام کے مقامی قائدین حلقہ پی کے 86 کے سابق امیدوار علی شاہ خان ایڈوکیٹ ، تحصیل کونسلر محبوب الرحمٰن ، تحصیل امیر مولانا سید قمر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سوات میں مختلف تحصیلوں پر جمعیت علماء اسلام اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان اتحاد ہوا تھا جس میں تحصیل خوازہ خیلہ کے نائب نظامت کیلئے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار تحصیل کونسلر محبوب الرحمان جبکہ نظامت کے کیلئے PMLN کے عثمان علی خان پر اتفاق ہوا تھا ،جو کہ دونوں جماعت آخری لمحات تک برقرار رہا ، مگر الیکشن کے دن پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین کے سازش کے تحت تاریخ ساز دھوکا کرکے ہمارے امیدوار کے مقابلے میں اپنے امیدوار شیر اصغر خان کیلئے کاغذات جمع کرکے ان کو کامیاب بنایا ۔ انہوں نے کہا تحصیل خوازہ خیلہ نائب نظامت پر PMLN کے ساتھ تحریری معاہد ہوا ہے جو کہ ریکارڈپر موجود ہے ، جس کے تحت ہم عدالت سے رجوع کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ امیر مقام جماعت اسلامی کے سیٹ پر کامیاب ہوکرپرویز مشرف کے ساتھ ملکر عوام کو دھوکا دیا ، جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ مل گیا ، انہوں نے خوازہ خیلہ کے عوام کو خبردار کیا کہ ان سیاسی دھوکے بازوں سے ہوشیار رہیں، یوسی خوازہ خیلہ کو نظر انداز کرکے ناظم اور نائب ناظم کو یو سی شین کے منتخب کر نا زیادتی ہے جس سے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچ گیا ۔ انہوں نے پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دھوکہ دہی کے خلاف ضلع اور صوبائی قائدین کے ساتھ مشاورت کرکے آئندہ لائحہ عمل طے کرینگے ۔
686 total views, no views today


