کالام،پاک آرمی کے زیر اہتمام سوات ٹورازم انیڈ ٹریڈ فیسٹول کو حتمی شکل دیدی گئی ۔یہ فیسٹول تین سے چھ ستمبر تک ہوگا۔ اس فیسٹول میں مختلف قسم کے سٹالز لگائے جائیں گے،اور مختلف قسم کی رنگارنگ تقریبات اور پروگرامات ہونگے،اور مہوڈنڈ جھیل تک کشتی بانی، گھڑسواری ، جیپ ریس کے علاوہ پراکلائیڈنگ ، قومی ترانے ،پولو میچ ، جمپنگ فٹبال میچ اور ٹی ٹونٹئی کرکٹ میچ کھیلے جائیں گے، جس میں پاکستان ٹیم کے سٹار شرکت کریں گے ۔ اس کے ساتھ ورالڈ ریکارڈ بنانے والا سلطان گولڈن بیس گاڑیوں کے اوپر جمپ لگا کر مسلسل دوسری بار ورلڈریکارڈ قائم کریں گے۔ پاک آرمی کی ٹیم پراکلائیڈنگ کامظاہرہ بھی کریں گی۔اس چار روزہ فیسٹول میں میوزک نائیٹ بھی ہوگا، جس کے پاکستا ن کے گلوکارں بڑی تعد اد میں شرکت کریں گے۔ اس میں روایتی ڈانس کا مطاہرہ بھی پیش کیا جائیں گا۔ اس فیسٹول میں ہر رات موزئیکل نائیٹ اور آتش بازی بھی ہو گی۔پاکستان کی تاریخ میں یہ بہت بڑا فیسٹول ہوگا۔ تین ستمبر کو اس فیسٹول کا افتتاحی پروگرام ہو گا اور اختتامی تقریب چھ کو ہوگی۔
874 total views, no views today


