بریکوٹ،سوات کے سات تحصیلوں میں تحصیل ناظمین کا انتخاب بھی مکمل ہوگیا، چھ فریقی اتحاد نے پانچ تحصیلوں میں کامیابی حاصل کرلی ،تحریک انصاف تحصیل بریکو ٹ اور تحصیل مٹہ میں فتح یاب ،اے این پی کے اکرام خان تحصیل بابوزی کے تحصیل ناظم ،جے یوآئی ف کے فضل حمید تحصیل بابوزی کے نائب ناظم ،مٹہ میں پی ٹی آئی کے عبداللہ خان تحصیل ناظم ،محمد حکیم خا ن نائب ناظم ،بریکو ٹ میں پی ٹی آئی کے گوہر ایوب تحصیل ناظم ،عز ت رحمان نائب ناظم ،بحرین میں جماعت اسلامی کے حبیب اللہ ثاقب تحصیل ناظم اور نائب ناظم مولانا شعیب ،جماعت اسلامی کے حاجی رحمت علی اور مسلم لیگ ن کے حنیف خان نائب تحصیل ناظم کبل ،مسلم لیگ ن کے عثمان علی تحصیل خوازہ خیلہ کے تحصیل ناظم جبکہ مسلم لیگ ن کے شیر اصغر خان نائب تحصیل ناظم ،تحصیل چارباغ میں جے یوآئی ف کے نوید تحصیل ناظم او ر محمد جاوید نائب ناظم منتخب تفصیلات کے مطابق سوات میں ضلعی نظامت او ر سات تحصیلوں کے لئے انتخابات مکمل ہوگئے ،چھ فریقی اتحاد جس میں مسلم لیگ ن،اے این پی ،قومی وطن پارٹی ،پی پی پی ،جے یوآئی ف اور جماعت اسلامی کے مشترکہ اُمیدوارمحمد علی شاہ ضلع ناظم جبکہ چھ فریقی اتحاد اور اے این پی کے عبدالجبار خان نائب ضلع ناظم منتخب ہوئے محمد علی شاہ اور عبدا لجبار خان نے 62جبکہ اُن کے مدمقابل پی ٹی آئی کے ضلع ناظم کے اُمیدوار علی خان اور نائب نطامت کے اُمیدوار محمد زیب خان نے 37ووٹ لئے تین آزاد اُمیدوار راحت علی ،شجاعت میاں اور نثار خان نے اپنا ووٹ محمد علی شا ہ اور عبدالجبار خان کے حق میں جبکہ ایک آزاد اُمیدوار امیر زیب شہریار نے اپنا حق رائے دہی کسی کے حق میں استعمال نہیں کیا اسی طرح پی ٹی آئی کے مٹہ سے تعلق رکھنے والے ضلعی کونسلر احمد خان نامعلوم وجوہات کے بناء پرانتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا سوات کے تحصیل بابوزی میں اے این پی اور چھ فریقی اتحا د اکرام خان اور نائب ناظم کے اُمیدوار فضل حمید نے 14جبکہ اُن کے مدمقابل پی ٹی آئی کے شاہد علی خان کو دس ووٹ ملے پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے ڈاکٹر خالد محمود نے اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کی بریکوٹ میں گوہر ایوب تحصیل ناظم اور ڈاکٹر عزت رحمان نائب تحصیل ناظم بلامقابلہ منتخب ہوئے جبکہ یہاں پر اے این پی اور مسلم لیگ ن جن کے ایک ایک ووٹ ہے نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا کبل میں چھ فریقی اتحاد اور جے آئی کے مشترکہ اُمیدوار حاجی رحمت علی تحصیل ناظم اور مسلم لیگ ن کے حنیف خان نائب تحصیل ناظم بلامقابلہ منتخب ہوئے بحرین میں جماعت اسلامی اور چھ فریقی اتحا دکے حبیب اللہ ثاقب تحصیل ناظم اور مولانا شعیب نا ئب تحصیل ناظم بلامقابلہ منتخب ہوئے خوازہ خیلہ میں مسلم لیگ ن او ر پانچ فریقی اتحاد کے عثما ن علی تحصیل ناظم اور مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے شیر اصغر خان نائب تحصیل ناظم منتحب ہوئے یہاں پر جے یوآئی ف اور تحریک انصاف نے اتحاد کیا اور جے یوائی ف نے نائب تحصیل نظامت نہ ملنے پر چھ فریقی اتحاد سے علیحدگی اختیار کرلی تھی مسلم لیگ نے کے عثمان علی اور شیر اصغرخان نے 9,9اور اُن کے مدمقابل پی ٹی آئی کے مس الفت اور جے یوآئی ف کے اُمیدوار محبوب نے چار چار ووٹ حاصل کئے تحصیل چارباغ میں جے یوآئی ف کے نوید تحصیل ناظم اور مسلم لیگ ن کے محمدجاوید خان نائب تحصیل ناظم منتخب ہوگئے نوید اور محمد جاوید خان نے پانچ پانچ اور پی ٹی آئی کے میاں سید اور بخت عمر نے چار چار ووڑٹ حاصل کئے تحصیل مٹہ میں پی ٹی آئی کے نامزد اُمیدوار اور صوبائی وزیر ابپاشی محمود خان کے بھائی عبداللہ خان تحصیل ناظم اور پی ٹی آئی کے محمد حکیم نائب تحصیل ناظم بلامقابلہ منتخب ہوگئے ۔ تحصیل بریکوٹ کے نظامت کے لئے الیکشن کا انعقاد سب ڈویژن آفس بریکوٹ میں ہوا ۔ار ۔او بریکوٹ محمد عمیر ،اے اراو گران بادشاہ و دیگر عملہ نے الیکشن کے تمام مراحل کو باطریقہ احسن سرانجام دیا ۔الیکشن شیڈول کے مطابق صبح نو بجے سے الیکشن مراحل شروع ہو کر تقریباً تین بجے تک جاری رہے ۔انتخابات کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے تحصیل نظامت کے امیدوار گوہر ایوب اور نائب ناظم ڈاکٹر عزت الرحمان نے ٹوٹل سات ووٹ لئے جبکہ اے این پی فضل اکبر خان اور پاکستا ن مسلم لیگ (ن) عدنان خان نے انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ۔بعد میں پہلی میٹنگ اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ کے آفس میں تحصیل کونسل کے تمام ممبران کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر محمد عمیر،سی ایم او بریکوٹ نور شاہ علی ،فضل ربی خان ،اے ار او گران بادشاہ کے علاوہ بریکوٹ پریس کے صحافی بھی موجود تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ لوگ عوام کا بے لوث خدمت کریں گے اور اپنی بھر پور توانائی استعمال کرکے اپنے تحصیل کو ماڈل کے طور پر پیش کریں گے ۔اس موقع پر نو منتخب تحصیل ناظم گوہر ایوب خان ،نائب ناظم ڈاکٹر عزت الرحما ن،فضل اکبر خان ، حاجی نواب نے کہا کہ انشاء اللہ ہم تمام علاقے کی ترقی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ تحصیل بریکوٹ ایک پسماندہ علاقہ ہے اور اس پسماندگی کوختم کر نا ہمارا نصب العین ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ تما م ممبران سیاست سے بالاتر ہو کر عوامی تواقعات پر پورا اتریں گے کیونکہ عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے اس اعتماد کو بحال کرنا ہمارا دینی اور اخلاقی فریضہ ہوگا ۔ بریکوٹ، ویلیج کونسل بریکوٹ شرقی ،شنگرداراور غالیگے کے انتخابات مکمل ہوگئے ۔بریکوٹ پی ٹی آئی اور مقامی ایم پی اے کو بری طرح شکست ،سہ فریقی اتحاد نے کامیاب ہوکر ڈول کے تھاپ پر جشن منایا ،بھنگڑلے ڈالے اور بریکوٹ بازار میں نعرہ بازی کی اور بعد میں جلسے کی شکل اختیار کرتے ہوئے پی ٹی ائی تحصیل بریکوٹ کے سابق صدر انجیئنر شرافت علی ،اے این پی کے ضلعی رہنماء فضل علی ،جماعت اسلامی بریکوٹ کے امیر ظاہر خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیاْ ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ویلیج کونسل بریکوٹ شرقی ،شنگرداراور غالیگے کے انتخابات ہوئے ،غالیگے ویلج کونسل میں دیرہ ودان مسلم لیگ ن اور نائب ناظم قومی وطن پارٹی کے واجد خان نے جیت لیا ،شنگردار ویلج کونسل ناظم محمد زادہ اور نائب ناظم عمرا خان کامیاب قرار پائے ۔سب سے دلچسپ مقابلہ بریکوٹ شرقی کا تھا جس میں حسین خان کو پاکستان تحریک انصاف کے ممبرصوبائی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی کا سپورٹ بھی حاصل رہا جبکہ مقابلے میں بھی ظفرعلی جو کہ سہ فریقی اتحادکا مشترکہ امیدوار تھااور علاوہ پی ٹی آئی ٖ ڈریم کا بھی سپورٹ حاصل تھا ۔ جس نے تیرہ میں سات ووٹ لے کر کامیابی کامیاب حاصل کی ۔نائب ناظم بریکوٹ شرقی سے نائب نظامت میں بخت علی نے کامیابی حاصل کی ۔جلسے سے مقررین نے کہا کہ یہ فتح حق کی فتح ہے اور انشاء اللہ علاقے کی خدمت اور عوامی کی خوشحالی کے لئے بھی بھر پور خدمت کریں گے ۔۔ خوازہ خیلہ ، تحصیل خوازہ خیلہ ناظم اور نائب ناظم کے انتخابات مکمل ، ناظم عثمان علی خان جبکہ شیر اصغر خان نائب ناظم منتخب ،تفصیلات کے مطابق تحصیل خوازہ خیلہ کے الیکشن مکمل کرلئے گئے جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار عثمان علی خان نے 13 میں سے 9ووٹ لے کر تحصیل ناظم منتخب ہوئے جبکہ تحصیل نائب نظامت کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار شیر اصغر خان نے 9 ووٹ جبکہ مد مقابل جمعیت علماء اسلام کے امیدوار نے 4 ووٹ لے کر ناکام ہوئے ، یاد رہے کہ تحصیل خوازہ خیلہ کے نظامت کیلئے PMLN کے امیدوارعثمان علی خان کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار الفت شاہ وزیر نے 4 ووٹ لے کر ناکام ہوئی ۔ کبل،تحصیل کبل جماعت اسلامی کے حاجی رحمت علی ناظم جبکہ مسلم لیگ ن کے انجنئیر حنیف خان بلا مقابلہ نائب ناظم منتخب ہوگئے،مفاہمتی یاداشت کے ذریعے پی ٹی آئی سمیت دیگر پارٹیوں کو ترقیاتی فنڈز سمیت دیگر حقوق میں برابری کے بنیاد پر حصہ دینے کا فیصلہ،اے سی کبل نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا،نومنتخب ناظم و نائب ناظم نے ممبران کے تعاون سے بلا امتیاز عوامی خدمت اور تحصیل کبل کو ماڈل بنانے کا پختہ عزم کرلیا ،تفصیلات کے مطابق صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح تحصیل کبل میں بھی تحصیل ناظم و نائب ناظم کے انتخاب کے لئے ٹی ایم اے کبل میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جہاں پر نیک پی خیل گرینڈ جرگہ اور مختلف پارٹیوں کے مشران انجنئیر عمر فاروق،رحمت علی خان،فیروز شاہ خان،ابراہیم دیولئی،سردار احمد یوسفزئی،عزیز الرحمن ،صاحبزادہ بہاوالدین ایڈوکیٹ، عبد الغفور،حافظ اسرار احمد،حیدر علی اور دیگر کے موجودگی میں ووٹنگ کے بجائے جملہ تحصیل ممبران نے باہمی اتفاق رائے سے جماعت اسلامی کے حاجی رحمت علی کو ناظم جبکہ مسلم لیگ ن کے انجنئیر حنیف خان کو نائب ناظم منتخب کرلیا اس موقع پر مفاہمتی اداشت کے ذریعے فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی سمیت دیگر پارٹیوں کے ممبران کو تمام محکموں ،ترقیاتی فنڈز اور دیگر حقوق میں برابری کے بنیاد پر حصہ دیا جائے گا تقریب کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نعیم خان نے نو منتخب ناظم و نائب ناظم سے انکے عہدوں کا حلف لتے ہوئے مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ نو منتخب ممبران اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر مسائل و مشکلات حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرینگے انہوں نے یقین دلایا کہ تحصیل انتظامیہ بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھے گی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نو منتخب ناظم حاجی رحمت علی اور نائب ناظم انجنئیر حنیف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کو نسل ممبران کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائے بغیر توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے انہوں نے یقین دلایا کہ باہمی اتفاق و اتحاد اور جملہ ممبران کے تعاون و مشاورت سے تحصیل کبل کو ماڈل بنا کر دم لینگے۔
1,036 total views, no views today


