بریکوٹ، صوبائی حکومت کی طرف سے بریکوٹ میں جاری تجاوزات کے خلاف پہلا مرحلہ مکمل،دوسرا مرحلہ رواں ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ،بریکوٹ بازار میں نکاس اب کے نالہ تعمیرہونے سے حد بندی قائم ،غیر قانونی کئی دکانوں کے کئی سڑھیاں ختم کردی گئیں جبکہ بریکوٹ چوک میں قائم ایم سی بی بلڈنگ رضاکارانہ طور پر مالکان نے مسمار کردی ،تاج ملوک چوک بریکوٹ سے کڑاکڑ پاس تک اور شموزئی سے پارڑئی تک تجاوزا ت کے خلاف اپریشن بہت جلد شروع ہوگا۔
بریکوٹ انتظامیہ کی طرف سے غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کی آخر ی وارننگ جاری کردی گئی ۔اگر پھر بھی تجاوزات کے خلاف ہمارے ساتھ تعاون نہ کیا گیا تو پھر خود ایکشن لے کر عمارتوں کو مسمارکریں گے۔تفصیلات کے مطابق دی سی محمود اسلم کے خصوصی ہدایات پر تجاوزات کے خلاف بریکوٹ میں اپریشن ہوا تھا جن میں تقریباً سو دکانیں متاثر ہوئی تھیں جبکہ دس دکانیں اور ایم سی بی بلڈنگ مکمل طور پر ختم ہوگئیں ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ محمد عمیر نے میڈیا ہوم بریکوٹ کے ٹیم کو بتایا کہ تجاوزات کے خلاف پہلہ مرحلہ مکمل ہوچکاہے اب بریکوٹ بازار میں نکاس اب کے لئے جو نالہ تعمیر ہورہا ہے جس سے بازار میں حد بندی ہوگئی ہے ۔دوسرا مرحلہ اس ہفتے شروع ہوگا ان غیر قانونی تجاوزات جو کہ ایف ایچ اے روڈ پر ہیں تاج ملوک چوک بریکوٹ سے کڑاکڑ پاس تک ہیں دو ماہ پہلے ان کو تجاوزات ہٹانے کے نوٹسز جاری کردئیے گئے تھے اور اب آخر ی وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے اس طرح شموزئی سے پارڑئی تک کا علاقہ بھی ہے ۔اب تک عوام نے خود 70فی صد تجاوزات ختم کردئیے ہیں جبکہ باقی 30فی صد تجاوزات کو خود مالکان نے نہیں ہٹائیں تو بریکوٹ انتظامیہ سخت ایکشن لے گی ۔مزید براں انہوں نے کہاکہ بہت جلد بریکوٹ بازارمیں بھی جہاں دکانداروں نے اپنے حدود سے تجاوز کرکے اپنے سامان فٹ پاتھوں پر رکھے ہیں جن سے عوام کومشکلات ہیں فوری طور پر ختم کرکے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کروں گا۔ رپورٹ : ریاض احمد سوات نیوز ڈاٹ کام
429 total views, no views today


