اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے ملاقات کے لئے ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے کپتان کو آئندہ مذاکراتی حکمت عملی پر اعتماد میں لیا۔ وزیر اعظم نواز شریف بغیرکسی پروٹوکول کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عرفان صدیقی اور پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی کے ہمراہ عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا پہنچے جہاں عمران خان
نے ان کا استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے عمران خان کو تحریک انصاف کی قیادت سے ملاقات کے دوران طالبان کے ساتھ مذاکرات سے متعلق امور پر بات چیت اور آئندہ مذاکراتی حکمت عملی پرانہیں اوران کی جماعت کواعتماد میں لیا جب کہ طالبان سے مذاکرات کے لئے نئی کمیٹی کی تشکیل اور اراکین سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
422 total views, no views today


