مینگورہ ، اسلام پور(سوات)پاک آرمی مینگوہ بٹالین کی طرف سے تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں پاک آرمی کے ڈاکٹروں نے فری 1785مریضوں کا معائنہ کیااور مفت ادوایات فراہم کی گئی ۔اس فری میڈ یکل کیمپ میں مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ اور بہت سے گردونواح کے لوگ مستفید ہوئے۔ اسلام پور کے مدرسہ تجویدالقران کے طلباء کو پاک آرمی کی طرف سے کھانا بھی کھلایا گیا۔ اسلام پور میں جرگہ سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹینینٹ معاویہ نے یہاں کی عوام کی قربانیوں کو سراہا ۔اور انہیں مستقبل میں بھی پاک آرمی کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ پاک آرمی کے کھلاڑیوں نے اسلام پورکے مقامی جوانوں کے ساتھ دوستانہ والی بال کا میچ کھیلا۔جس میں کافی جوش وخروش دیکھنے کو ملا۔اور بہت سے تماشائی اس کھیل سے لطف اندوز ہوئے
717 total views, no views today


