بریکوٹ، پاکستا ن تحریک انصاف بریکوٹ نے اپنے نومنتخب تحصیل ناظمین کوجلوس کی شکل میں میونسپل کمیٹی بریکوٹ پہنچایا،کارکنوں نے ڈھول کے تھاپ پر رقص کیا اورخوشیاں منائیں ۔کارکنوں نے بریکوٹ بازار میں واک کیا اور پی ٹی آئی کے حق میں نعرہ بازی کی ۔اس موقع پر نومنتخب تحصیل ناظم گوہر ایوب ،نائب ناظم ڈاکٹر عزت الرحمان ،سابقہ ضلعی امیدوار سجاد خان ،تحصیل امیدوار اسد خان،ناظم وارڈ پارڑئی اصغر علی ،ناظم شموزئی زمین خان ،پارٹی تحصیل رہنماء جاوید خا ن اثر،جنیداقبال ،کسان کونسلر ویلیج کونسل بریکوٹ شرقی جاوید خان کے علاوہ دیگر پارٹی کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے ۔جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ہماری جیت حق کی جیت ہے اور انشاء اللہ عوامی تواقعات پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔ہماری اولین ترجیح تحصیل بریکوٹ کے مسائل کے حل کے لئے مشترکہ کوشش کریں گے ۔بعد میں انہوں نے ایم سی بریکوٹ میں چارج سنھبالتے ہوئے کہا کہ سرکاری فنڈز کا استعمال قومی امانت سمجھ کر کریں گے ۔اور انشاء اللہ ہم علاقے کی پسماندگی دور کرنے کے لئے ہر وہ اقدام اٹھائیں گے جن سے یہاں کے عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی آئے ۔
658 total views, no views today


