سوات، ضلعی حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کے بنتے ہی سوات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی آگئی، ضلع بھر میں بجلی لوڈشیڈنگ کا کا دورانیہ ضلعی حکومت انے کے بعد کم ہوگیا، تیس اگست کے دن جوں ہی ضلعی حکومت میں مسلم لیگ ن کے حمایتی امیدوار محمد علی شاہ کی کامیابی یقینی ہوگئی،
تو اس دن کے بعد ضلع سوات میں بیس بیس گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں کمی کردی گئی،جیت کی خوشی میں انجنیئر امیر مقام نے سوات کے عوام پر تر س کھاتے ہوئے بجلی لوڈشیڈنگ دس گھنٹوں تک کم کردی ہے، اور اس کو سواتی عوام کیلئے تحفہ قرار دیا ہے، عوامی حلقوں نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار امیر مقام تھا، جب ایم پی ایز اور ایم این ایز دوسرے جماعتوں کے تھے تو لوڈشیڈنگ کم ہونے کی بجائے بڑھتی گئی اب جب ضلعی حکومت ن لیگ کی اگئی ہے تو لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہوگیا ہے۔
311 total views, no views today


