سوات، سوات کے علاقے کانجو میں پولیس کا جعلی بارود کیس میں ملوث 3پولیس اہلکاروں کے خلاف تفتیش سست روی کاشکار ،جعلی کیس میں مبینہ طور پر ملوث معطل ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی بجائے ان کی مدعیت میں ہی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،پولیس اہلکاروں کے خلاف انسداددہشت گردی کا دفعہ مٹا کر صرف پانچ ایکسپلوزیو کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے
، بیس اگست کو کانجو میں پولیس اہلکاروں حمیدا للہ ،عارف اللہ اور گل شاہ نے مبینہ طور پر ٹیکسی ڈرائیور مشتاق سکنہ خوازہ خیلہ کی کار میں بارودی مواد ،اسلحہ اور چرس رکھ کر گرفتار کروایا تھا اور اس کے خلاف انسداددہشتگردی کے دفعے کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا تھا لیکن ڈی پی او سوات دیگر پولیس حکام کی تفتیش پر یہ ڈرامہ نکلاتو ڈرائیور کو رہا کروادیا گیا اور تین پولیس اہلکاروں حمیداللہ ،عارف اللہ اور گل شاہ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا لیکن اس کیس میں مبینہ طور پر ملوث ایس ایچ او کانجو سراج خان کے خلاف کارروائی کی بجائے اور مقدمہ ڈرائیور کی مدعیت میں درج کروانے کے برعکس ایس ایچ او ہی کی مدعیت میں مقدمہ درج کروالیا گیا ہے اور اب تفتیش بھی سست روی کا شکارہے ،جبکہ ایس ایچ او سراج کو معطل کرنے کے بعد تاحال ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے اور حمیدا للہ کے گرد گھیر تنگ کردیا گیا ہے ۔
377 total views, no views today


