سوات،مینگورہ کے نواحی علاقہ عثمان آباد گنبد میرہ کیلئے منظور شدہ دو سو کے وی ٹرانسفارمرمقامی سیاسی کارکنوں کے سیاست کیوجہ سے تاحال نصب نہیں ہوا،پی ٹی ائی کے کارکنوں نے علاقہ کیلئے دو سو کے وی ٹرانسفارمر لایا جس پر لیگی کارکن نے واپڈا کو ٹرانسفارمر نہ لگانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اسے لگانا اپنا حق قرار دیا،علاقہ میں بجلی نہ ہونے کیوجہ سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے،اس بارے میں انصاف ٹریڈ یونین کے صدر و سماجی کارکن عثمان علی مانے نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقامی سیاسی کارکن عوامی مشکلات کو بالائے طاق رکھ کرٹرانسفارمر پر اپنے سیاسی دکانیں چکما رہی ہے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ،واپڈ ا حکام اپنے صوابدید پر ٹرانسفارمر لگا سکتے ہیں مگر اداروں پر سیاسی شخصیات کا غلبہ ہونے کیوجہ سے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں انہوں واپڈا حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹرانسفارمر کو واپس لے جایا گیا یا اس کی تنصیب نہیں ہوئی تو مجبوراًراست اقدام پر مجبور ہونگے جس کی ساری ذمہ داری لیگی کارکن اور واپڈا پر عائد ہوگی۔
906 total views, no views today


